20 نومبر 2026 - 19:49
ایران اپنے وجود کے لئے جنگ میں مصروف ہے + ویڈیو

عرب نژاد برطانوی میڈیا کارکن "علی" نے ذیل کی ویڈیو میں ایران کے خلاف امریکی-صہیونی جنگ میں عرب ریاستوں کے افسوسناک کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: لگتا ہے کہ آپ ابھی تک مسئلے کی اہمیت نہیں سمجھ سکے ہیں، اور ابھی تک خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں پر ایران کی جانب کی بمباری سے فکرمند ہیں۔ ایران کو اپنے وجود کے لئے لڑی جانی والی جنگ میں کچھ امریکی اور صہیونی کٹھ پتلیوں کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ذیل کے ویڈیو کلپ میں ایک عرب نژاد برطانوی میڈیا کارکن "علی" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی-صہیونی جنگ میں عرب ریاستوں کے افسوسناک کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:

شاید ہم سب [علمائے بحرین کے خلاف] یہ عدالتی فیصلوں کے خلاف ہوں، یا شاید ہم میں سے کچھ لوگ اس سے اتفاق کرتے ہوں، لیکن اصل مسئلہ یہ نہیں ہے۔

تو ایران پھر غضبناک کیوں ہوتا ہے، میرے بھائی؟

ہو سکتا ہے کہ بحرین میں ظالمانہ فیصلے ہوئے ہوں، لیکن بطور خاص ایران ہی کیوں غضبناک ہؤا ہے؟ دوسرے ممالک کیوں ناراض نہیں ہیں؟

جناب صالح! بحرین، امارات، اردن اور یہ خلیج فارس کی ریاستیں امریکہ کی کٹھ پتلی ہیں؛ اور یہ تین ریاستیں [بحرین، امارات اور اردن] اسرائیل کے کٹھ پتلی بن گئی ہیں۔

جناب صالح! آپ حقیقت کو سمجھتے کیوں نہیں ہو؟

یہ صہیونیوں سے بھی زیادہ صہیونی بن گئے ہیں۔

اینکر: اتفاق سے، مسٹر علی! میں اس موضوع میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ ہم نے اس سے پہلے بھی اس مسئلے پر بات کی ہے اور ہم اپنی بات پر سوالیہ نشان نہیں لگاتے۔ یہ حقیقت ہے کہ ایسے عرب ممالک موجود ہیں جو امریکی کٹھ پتلی بن گئے ہیں۔ لیکن ہم ان کے ساتھ کیا کریں؟ کیا ان ر بمباری کریں؟

علی: جنگ بپا ہے مسٹر صالح!

ایران کے وجود کو خطرہ ہے، ایران کی سرزمین کو خطرہ لاحق ہے، ملت ایران کو خطے کا سامنا ہے، ایران کا حکومتی نظام خطرے سے دوچار ہے۔

عالی جنابان: آپ اس بات کو کیوں نہیں سمجھتے ہو؟

ایرانی اپنی خونخواہیوں کو فراموش نہیں کرتے۔

ایرانیوں کا فکر کا ڈھانچہ انتقام کی بنیاد پر استوار ہؤا ہے؛ یعنی اگر آپ تاریخ کا جائزہ لیں تو فارس قدیم الایام سے خون کے بدلے پر یقین رکھتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha